راولپنڈی (ناصر چشتی ، خصوصی نمائندہ) میٹرک کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک نتائج کے اعلان کی تاریخ فائنل کرلی۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی میٹنگ میں میٹرک کا رزلٹ 9 جولائی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام ڈویژنل تعلیمی بورڈز کے چیئرپرسنز و دیگر آفیشلز نے اتفاق رائے سے رزلٹ کی تاریخ دی۔ میٹرک رزلٹ اب پچھلے سال کی نسبت 22 دن پہلے جاری کیا جائے گا۔ پچھلے سال 31جولائی کو کیا گیا تھا۔ جماعت نہم نتائج کا اعلان 22 اگست ، انٹرمیڈیٹ سال دوم کا 12 ستمبر اور انٹرمیڈیٹ سال اول کا 10 اکتوبر کو اعلان کیا جائے گا۔