ورسٹاپن نے اسپینش فارمولا ون گراں پری جیت لی

June 24, 2024

بارسلونا (جنگ نیوز) ٹیم ریڈ بلز کے ڈچ ڈرائیو میکس ورسٹاپن نے اسپینش فارمولاون گراں پری ریس جیت لی۔ یہ ان کا اسپیشن سرکٹ پر مسلسل تیسرا ٹائٹل ہے۔ آخری مرحلے سے قبل پول پر سبقت لیے ہوئے لینڈو نورس صرف 2.2 سیکنڈز کے فرق سے پیچھے رہ گئے،سات بار کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن تیسری پوزیشن لے سکے۔