مطالبات کی عدم منظوری، سی بی اے نے 7جولائی سے اسٹیٹ بینک میں ہڑتال کا نوٹس دے دیا

June 25, 2024

کراچی (اعجاز احمد)ڈیموکریٹک ورکرز یونین ( سی بی اے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن نے چارٹرآف ڈیمانڈ (منشور مطالبات) منظور نہ کئے جانے کی صورت میں اسٹیٹ بینک کی انتظامیہ کو 7جولائی 2024ء سے ہڑتال کا نوٹس دے دیا، جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ قبل ازیں سی بی اے نے بینک انتظامیہ کو 29اپریل 2024ءکو منشور مطالبات پیش کیا تھا، جس کی عدم منظوری کے خلاف سی بی اے نے اسٹیٹ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو پیر 24جون 2024ءکو ہڑتال کا نوٹس دیا ہے، جس کی نقول تمام متعلقہ افراد اور اداروں کو بھی بھیجی گئی ہیں۔ سی بی اےکے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی اداروں میں ورکرز کے بد ترین استحصال کا معاملہ بھی ’’آپریشن عزم استحکام‘‘ میں شامل کیا جائے۔