تافتان میں LPG گیس ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہوگی

June 25, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) بلوچستان حکومت نے بڑے پیمانے پر جدید طرز کی ایل پی جی گیس کی ٹیسٹنگ لیبارٹری تافتان میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ منصوبہ بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت قائم کیا جائے گا۔ منصوبہ لیباٹری کا قیام، آپریشن اور مینٹیننس کے تحت قائم ہوگا۔ لیبارٹری میں یومیہ کم از کم 100 ایل پی جی کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیبارٹری تافتان کے علاوہ بلوچستان کے دوسرے علاقوں میں بھی ٹیسٹنگ کی کاروائی کر سکے گی۔