چند سالوں بعد IMFبھی سہارا نہیں دے سکے گا، خرم نواز گنڈاپور

June 25, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ دو، تین ارب ڈالر لینے کے لئے پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس اور کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکس لگا کر عوام کا اور کتنا گلا گھونٹا جائے گا؟۔ چند سالوں بعد پاکستانی معیشت کو آئی ایم ایف کے قرضے بھی سہارا نہیں دے سکیں گے۔ اسمبلیوں میں دہشت گردی اور معیشت سے نمٹنے کے لئے تجاویز دینے کی بجائے ایک دوسرے سے نمٹا جارہا ہے۔