کوئٹہ (پ ر) ہدہ کونسل کے صدر چیئرمین عزیز لانگو ، جنرل سیکرٹری سلیم بلوچ ، بابو جان لاشاری ، شاہ خالد ، کامران دہوار ، سعید احمد ، شاہ زیب لانگو ، علی احمد رند اور غلام نبی رند نےبیان میں کیسکوانتظامیہ کی نااہلی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہدہ کے عوام سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے چندہ اکٹھا کرنا اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح سرکاری ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو رہے ہیں۔ انہوں نےٹرانسفارمر کی جلد مرمت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔