• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی ہدایت کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی ہدایت کردی ،یہ ہدایات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں تجاوزات کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ حکام کی پشت پناہی سے تجاوزات کے قیام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فٹ پاتھوں، سروس روڈز، گرین بیلٹس، واک ویز اور گلیوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے کراچی کی خوبصورتی کا پلان تشکیل دیں۔ ہم بحیثیت سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ اس شہر کو خوبصورت بنایا جا سکے لیکن متعلقہ حکام کی پشت پناہی حکومت کی تمام کاوشوں کو ملیہ ملیٹ کرنے کیلئے اپنے علاقوں میں تجاوزات قائم کی جاتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید