راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)گزشتہ علی الصبح ے آنے والے طوفان اور شدید بارش سے جڑواں شہروں کے اکثر علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔آئیسکو حکام کی تمام ترکوششوں کے باوجود بعض علاقوں میں رات گئے تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔ سب سے زیادہ کورنگ سب ڈویژن کے علاقے متاثر ہوئے جہاں پر متعدد کھمبے اور اور درخت گر جانے سے صبح سات بجے جانے والی بجلی رات گئے تک بحال نہ ہو سکی جبکہ دیگر علاقوں میں آئیسکو حکام کی کوششوں سے سہ پہر تک بجلی بحال ہو گئی۔ ایکسین کینٹ کے مطابق کورنگ سب ڈویژن میں کھمبےگرنے سے بجلی بحالی میں تاخیر ہو ئی ۔ کورنگ سب ڈویژن میں گلریز تھری سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔