کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے جید علماء کرام نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات کی بات کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، علماءمسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق قائم کرنے اور فرقہ واریت ،کشیدگی ،افراتفری اورا نتشار سے قوم کو بچانے میں اپنا کردارادا کریں ، یہ بات قاری عبدالرحمٰن ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر انجینئر حاجی جواد ، غلام علی حسنین ، علامہ ہاشم موسوی ، علامہ جمعہ اسدی ، سید حکمت اللہ ، علامہ سمیع اللہ ، سید عتیق الرحمٰن ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام مقدس مہینہ ، مسلمانوں کا سال مظلومیت سے شروع ہوتا ہے ،محرم الحرام مسلمانوں کیلئے فکر و تدبر اور بیداری کا پیغام ہے،یہ ماہ اسلامی بیداری کا درس دیتا ہے، محرم مسلمانوں کیلئے دنیا میں صدا حق کو بلند رکھتے ،آزادی ،استقلال اور حریت کیلئے قیام و حرکت کا مہینہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی کے درمیان اختلافات کی بات کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،سنی اورشیعہ نے ہمیشہ نفرتوں کی دیوارگرائی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرسال مسلمان شہادت حضرت امام حسین باہم ملکر بناتے ہیں ہر مسلک کےلوگ اپنے فکر و نظریہ کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ایک دوسرے کے مسلک کے اکابرین کا احترام کریں۔