• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکابرین کے افکار کے مطابق امن کے خواب کوتعبیر دیناہوگی،ANP

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ سفیر انسانیت فخر افغان باچاخان بابا کی 38ویں اور رهبر تحریک خان عبدالولی خان بابا کی 20ویں برسی کی مناسبت سے ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ کے پریس کلب میں منگل بوقت 2 بجے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی، صوبائی وضلعی قائدین کے ساتھ پشتون ادیب اور دیگر سیاسی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں باچاخان بابا اور ولی خان بابا کی افکار ونظریات پر گامزن ہو کر سامراجی قوتوں سے حق خود ارادیت اور منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں، ہمیں اپنے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے امن کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہوگا،تمام سیاسی کارکنوں خصوصا پشتونوں اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو سیمینار میں شرکت استدعا کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پورے ضلع کوئٹہ خصوصا سٹی میں ایک خاتون ایس پی کے غیر آئینی وغیر انسانی سلوک سے عوام تنگ آچکے ہیں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ بالا حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ قانون کی وردی میں عوام دشمن پالیسیوں کو مکمل طور ختم کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید