کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ملگری وکیلان فورم بلوچستان کے صوبائی صدر کلیم اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری قسیم باچا خان ایڈووکیٹ اور ملگری وکیلان کی کابینہ نے پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے نو منتخب صوبائی صدر رزاق عاصم صوبائی جنرل سیکرٹری ایاز زیارتوال سمیت پشتون ایس ایف کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاہےکہ نو منتخب کابینہ طلباء کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں طلباء میں تعلیمی و قومی شعور اور پشتو زبان کی شناخت کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سٹڈی سرکل اور نئی تعلیمی پالیسیوں سے ہمیشہ طلباء کو روشناس کیا ہے اور طلباء کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا تنظیم کی خدمات آئندہ بھی جاری رہیں گی۔