کوئٹہ(پ ر)آنجہانی شفیق ایس۔ ایم کے ورثاء کی جانب سےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شفیق ایس۔ ایم کے مسیحی نغمات ان کے قانونی ورثاء کی فکری اور روحانی ملکیت ہیں۔ بعض افراد اور گروہوں کو ان نغمات کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔ کوئی کوائر، ادارہ یا فرد بغیر ورثاء کی اجازت کے ان نغمات کو گانے، چھاپنے، ریکارڈ کرنے یا کسی بھی پلیٹ فارم پر اپلوڈ کرنے کا حق نہیں رکھتا ، آنجہانی شفیق ایس۔ ایم نے تقریباً پچاس سال مسیحی کمیونٹی کی خدمت بلا معاوضہ کی۔ ورثاء احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ نغمات عبادت، خلوص اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ گائے اور محفوظ کیے جائیں۔