کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) امن دو نصیرآباد کے تحت اللہ والا چوک ڈیرہ مرادجمالی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی نصیرآباد بشیر احمد ماندائی نے کی جبکہ مظاہرے میں معززین علاقہ ، سماجی شخصیات ، قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہر میں امن و امان کی فوری بحالی ، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمد ماندائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی کو امن و انصاف اور عوام کو تحفظ دیا جائے۔