کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ شب 132kVقلعہ سیف اللہ مسلم باغ ٹرانسمیشن لائن پرفنی خرابی پیداہوگئی جس کے نتیجے میں مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ترجمان نے کہا کہ کیسکوٹیم تکنیکی خرابی کی درستگی اور بجلی بحالی کیلئےنسئی کے علاقہ میں پہنچ گئی جہاں پرچور 132kV ٹرانسمیشن لائن پر رسی کے ذریعے فالٹ پیداکرنے کے بعد کنڈکٹرز کاٹ کر چوری کر رہے تھےکیسکو اسٹاف کو دیکھتے ہی کاٹے گئے کنڈکٹرز موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔