کراچی (نیوز ڈیسک) میٹا نے غزہ کے ساتھ پھلوں کی وابستگی کی وجہ سے تربوز کی تھیم والے کپ کیکس کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے جس سے اندرونی سنسرشپ تنازع کھڑا ہو گیا ہے، میٹا نے اس معاملے پر احتجاج کرنے والی مسلم سائنسدان صائمہ اختر کو برطرف کردیا تھا۔ یہ واقعہ مئی کے آخر میں شروع ہوا جب نیویارک کے دفتر میں میٹا کی ڈیٹا سائنسدان صائمہ اختر نے الزام لگایا کہ کمپنی کی ایک تقریب میں ان کا تھیم والے کپ کیکس فروخت کرنے کا منصوبہ روک دیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے اس خیال کو روکنے کے بعد صائمہ نے انسٹاگرام پر لکھا، "میں میٹا کی حد سے زیادہ اندرونی سنسرشپ سے بہت پریشان اور تنگ آ چکی ہوں جو اب نامعقولیت پر تُل گئی ہے۔" انہوں نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے ان کے پیش کردہ خیال کو "خلل انگیز" قرار دیا اور مسلم کارکنان کے کلب کو اس کی بجائے "روایتی مسلم مٹھائیاں" پیش کرنے کا تجویز دی۔