• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کی آنکھ ضائع پرتین ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

پشاور (نیوز رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن پشاورآفتاب اقبال نے علاج کے دوران غفلت برتنے اور شہری کی آنکھ ضائع کرنے پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے تین ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ روز عدالت نے درخوست گزار کی جا نب سے قانونی کاروائی کے لیے دائر 22 اے درخواست پر چار صفحات کا مختصر فیصلہ جاری کردیا ۔ دوران سماعت درخواست امیر زادہ کے وکیل خالد انور آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اُنکے موکل آنکھ کے علاج کیلئے خیبرٹیچنک ہسپتال کے تین ڈاکٹروں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بخت ثمر ، ڈاکٹر زمان شاہ اور پرو فیسر ڈاکٹر نعیم خان کے ساتھ داخل ہوئے اور ضروری میڈیکل ٹیسٹ کئے گۓ تا ہم آپریشن سے کچھ وقت پہلے اسے آپریشن تھیٹر سے اسے نکال دیا گیا اورموقف اپنایا کہ اسکا کورونا ٹسٹ مثبت ہےتا ہم انھوں پرائیویٹ لیبارٹری میں وہ نیگٹیوآیا مگر انستھزیا وجہ سے اسکے انکھ میں خون جمع ہوا اور بعد میں وہ ضائع ہوگئ۔ ۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے دلائل اور فریقین کے جواب سے غفلت ظاہر ہوتی ہے ۔ دستیاب ریکارڈ درخواست گزار کے الزامات کو سپورٹ کر رہا ہے لہذا اس 22 اے درخواست کو منظور کیا جاتا ہے اور پولیس کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ ڈاکٹروں خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کریں ۔
پشاور سے مزید