پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ ایم ٹی آئی میں ہر قسم کی بھرتی وآلات کی خریداری پر پابندی عائد کردی پابندی کا اطلاق ایمرجنسی مریضوں کے لئے خریداری پر نہیں ہوگا۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ کے اعلامیہ کے بھرتیوں کا جاری عمل بھی فوری طور روک دیا گیا ہے کسی استثنیٰ کے لئے صوبائی وزیر صحت سے پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔