کراچی(نیوزڈیسک)حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قتل عام کرنے اور مذاکرات میں اس کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے غزہ تنازع پر ہونے والی جنگ بندی کے مذاکرات سے دستبردار ہو گیا ہے۔عرب کے میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو خبر رساں ادارےسے بات کرتے ہوئے حماس کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ گروپ کے فوجی رہنما محمد دیف اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے ایک کیمپ پر بم حملے کے بعد ٹھیک ہیں اور کام کر رہے ہیں، اسرائیل کے مطابق انہوں نے اس حملے میں حماس کے مطلوب کمانڈر کو نشانہ بنایا تھا۔