• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین صرف فلسطینی عوام کا، قابض صہیونی ریاست کا وجود باطل ہے،علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا ہے اور قابض صہیونی ریاست کا وجودباطل ہے۔ غزہ جنگ بندی دراصل صیہونیت کی طاقت اور اس کا غرور خاک میں ملنے کا مظہر ہے،فلسطین کے اصل وارثوں نے جس استقامت اور صبر و حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ مظلوموں کی جیت اور ظالم صہیونیت کی زمیں بوسی ہے،جس اتحاد کا مظاہرہ غزہ کی جنگ میں کیا گیاظلم و استعماریت کے خاتمے کیلئے اسی انسانی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ایک عظیم و مقدس مقصد بیت المقدس کی ۔آزادی انبیاء کی سرزمین کے دفاع اور اپنی مادروطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید