کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ، بچوں اور خاتون سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 4 نمبر میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 75 سالہ عمر رضا ولد عبدالشکور ضعیف العمر راہگیر جاں بحق ہوگیا ، متوفی جائے حادثہ کے قریب ہی کا رہائشی ، نماز فجر پڑھ کر مسجد سے اپنے گھر جا رہا تھا ، شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 21 سالہ خالد ولد عبدالستار جاں بحق اور 25 سالہ عبدالحکیم ولد اللہ بچایو اور 22سال واجد ولد غلام حسین زخمی ہوگئے ، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، دریں اثنا کارساز میری ٹائم میوزیم کے قریب کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو بچے ، دو بچیاں، ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔