کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی ،گورنر سندھ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں انہوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، گورنر سندھ نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی اور سینئر سیاستدان شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہوں پر جا کر ان سے ملاقات کی،ملاقاتوں کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور بہتر حکمرانی کے لیے سیاسی و سماجی قیادت کے درمیان مسلسل رابطہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔