کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ ضلع ملیرمیں انیٹلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر کالعدم دہشت گردتنظیم کے دہشت گرد احسان اللہ کوگرفتارکرکے شہرمیں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنا کر ملزم کے قبضے سے بارودری مواد، ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہےکہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے جن کے تانے بانے پڑوسی ملک سےملتے ہیں اور پڑوسی ملک سےٹارگٹ ملنے پر دہشت گردی کی کارروائی کرتےہیں،دوران تفتیش ملزم نےانکشاف کیا کہ ملزم کوطالبان کمانڈرنے کراچی میں فورسز پرحملے کے لیے بارودری مواد اور ہینڈ گرنیڈ دیا تھا،ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔