کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی انتظامیہ نے متوقع عید رش کے پیشِ نظر،ٹریفک روانی کو بہتر بنانے پارکنگ کے مسائل سے نمٹنے اورپیشہ ور بھکاریوں سے شہریوں کو نجات دلانے کے لیے مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ 43 دودھ فروشوں کے دودھ کے نمونے چیک کئے گئے ،گزشتہ دو روز میں کارروائی کے دوران 17 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئ ، مرتکب دکانداروں پرایک لاکھ 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔