• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق گھر کے اندر جھگڑے میں بھائی نے بھائی کو گولی کر قتل کردیا اور فرارہوگیا ۔پولیس نے بتا یا کہ واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے حاجی جنت گل ٹاون میں گھر کے اندرپیش آیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول خالد خان ولد خائستہ گل کو اسکے بھائی سیف اللہ نے جھگڑے پر فائرنگ کرکے زخمی کیا جسے آغا خان اسپتال منتقل میں طبی امداد دی جارہی تھی کہ وہ دوران علاج دم توڑ گیا ،پولیس نے ملزم سیف اللہ کی تلاش شروع کردی ، پولیس کے مطابق مقتول والد ٹرانسپورٹر ہے اور مقتول بھی اپنے باپ کے ہمراہ کام کرتا تھا ۔
ملک بھر سے سے مزید