• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست پرامن شہریوں کی بجائے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، ناصرہ عبادت

پشاور(وقائع نگار) جماعت اسلامی کی خاتون ممبر، خیبر پختونخواہ قومی جرگہ ضلع پشاور کی آرگنائزر اور سٹی میٹروپولیٹن پشاور کی رکن ناصرہ عبادت نے پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے شرمناک عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھناؤنا فعل اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست پرامن شہریوں کی بجائے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کیا اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا گناہ ہو گیا ہے؟ فیض آباد میں پرتشدد مظاہرین کو انعامات سے نوازا جاتا ہے لیکن امن کا مطالبہ کرنے والے پرامن پشتونوں کو گولیوں سے نوازا جاتا ہے۔ وہ اسے دو قومی نظریہ سمجھتی ہے جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی اورپختونخوا قومی جرگہ پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتی ہے
پشاور سے مزید