• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور لیڈی کانسٹیبل وردی میں ٹک ٹاک بنانے پربرطرف

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد پولیس کی ایک اور لیڈی کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل مریم بھٹی نے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر قواعد کی خلاف ورزی کی تھیجس پر اسے پہلے معطل کر کے اظہار وجودہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکی ۔ دو روز قبل بھی پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر ڈولفن پولیس کی خاتون کانسٹیبل مقدس کو بھی محکمہ نے نوکری سے برطرف کر دیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید