• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک الٰہی بخش ٹیوب ویل کا میٹر خراب گرمی کے ستائے مکین بوند بوند کو ترس گئے

راولپنڈی (جنگ نیوز) ڈھوک الٰہی بخش ٹیوب ویل کا میٹر خراب ہونے سے شدید گرمی کے ستائے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ اتوار کو ایک فوتگی کے دوران پانی کی عدم دستیابی پر اہالیان بالٹیاں لیکر دور دراز سے پانی لاتے رہے جبکہ مساجد میں وضو اور گھروں میں پینے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں۔ اہالیان نے ڈپٹی کمشنر اور واسا حکام سے ٹیوب ویل مرمت کر کے پانی کی فوری بحالی کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید