اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ہائی وے پنجاب نے اڈیالہ روڈ پرخواجہ کارپوریشن فلائی اوور مجوزہ منصوبے کا پی سی ون منظوری کیلئے صوبائی سیکرٹری کمیونیکیشن کے ذریعے پی اینڈ ڈی کو بھجوا دیا ۔ اس منصوبے پر 2ارب روپے لاگت آئیگی جس میں سے 35کروڑ روپے لینڈ ایکوزیشن کیلئے ہونگے۔ حکام کے مطابق دو رویہ فلائی اوور کی مجموعی لمبائی 1902فٹ جبکہ چوڑائی 56فٹ ہو گی۔ خواجہ کارپوریشن چوک کے دونوں کناروں سے زیادہ لینڈ ایکوزیشن کی جائیگی تاکہ فلائی اوور کے نیچے بھی دونوں طرف ٹریفک چلتی رہے۔پی ایس ڈی پی پنجاب میں پہلے ہی یہ منصوبہ شامل ہے۔