• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں کے نزدیک لینڈنگ زون قائم کرنے کی ہدایات

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب کے تمام اضلاع میں ایئر ایمبو لینس کے ذریعے مریضوں کو ہسپتالوں میں شفٹ کرنے کے لئے لینڈنگ زون قائم کئے جائیں گے جس کےلئے حکومت پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایئر ایمبولینس کے لئے سرکاری ہسپتالوں کے نزدیک ترین لینڈنگ زون فوری قائم کیے جائیں محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ائیر ایمبولینس کے مریضوں بارے ضروری اقدامات اپنانے کی ہدایت بھی کی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ائیر ایمبولینس کے ذریعے شفٹ ہونے والے مریضوں کو وصول کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور نرسز کا ڈیوٹی روسٹر مرتب کیا جائے ۔ تمام ہسپتالوں کے ائیر میڈیکل ڈسپیچ سنٹر کے ساتھ رابطے کے لیے اپنے فوکل پرسنز نامزد کیے جائیں۔
لاہور سے مزید