• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کا قتل عام جنگی جرم، پارلیمنٹ، سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر مشترکہ پالیسی بنائیں، لیاقت بلوچ

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نےکشمیری عوام کے قتل عام اور انہیں حق خود ارادیت سے محروم رکھنے کو جنگی جرائم سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر پر مشترکہ اور پائیدار پالیسی بنانی چاہئے ۔دنیا میں امن کا واحد ذریعہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی ہے ۔لیاقت باغ دھرنا میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان وادی کشمیر میں انسانی خون پانی کی طرح بہارہا ہے۔دریں اثناء دھرنےسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا جماعتِ اسلامی کا مری روڈ پر دھرنا 25 کروڑ عوام کی اُمیدوں اور فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کامرکز بن گیا ہے ۔جماعتِ اسلامی کا دھرنا سیاسی، مفاداتی ایجنڈا نہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے جھوٹ کی سیاست کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کریڈٹ نہیں عوام کے مسائل کا حل چاہتی ہے حکومت کو پُرامن سیاسی جمہوری مزاحمت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا ۔
اسلام آباد سے مزید