• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی شدہ خاتون کی خودکشی نوجوان حادثہ میں جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق 27سالہ شازیہ زوجہ صفدر علی جو ڈھوک کالاخان میں رہائش پذیر تھی کے شوہر نے پولیس کو بتایاکہ وہ کام سے واپس آیا تو اس کی بیوی گھر میں مردہ پڑی تھی۔ اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ۔ دریں اثناءتھانہ نصیرآباد کے علاقہ  لکھو میں 17سالہ محمد عبداللہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید