• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زون تھری اور مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشنز کے حوالے سے  اجلاس ہوا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم چلا کر انتظامی رٹ کو مزید مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ‘ انوائرنمنٹ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ملکر انسداد تجاوزات آپریشن کو کامیاب بنائیں جبکہ کڑی نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ راول ڈیم کے اطراف بہنے والے نالوں اور تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے تاکہ راول ڈیم کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ اجلاس میں زون تھری میں ہر طرح کی تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔  محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تجاوزات سے خالی کرائی گئی جگہوں کو باڑ لگا کر دوبارہ قبضے سے روکا جائے۔ اجلاس میں زون تھری اور مارگلہ ہلز میں ہر طرح کی کمرشل سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید