پسندے ... ہر کسی کی پسند

July 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


مغلوں کی پسندیدہ اور لذیذ ڈش پسندے مختلف گوشت مٹن،بیف اور چکن سے تیار کی جاتی ہے ۔ہمارے ہاں یہ ڈش دعوتوں اور عید کے موقع خصوصی طور پر تیار کی جاتی ہے ۔ پسندے جس کا مطلب ہے بہت پسند کیا جانے والا ۔اپنی لذت اور ذائقہ کی وجہ سے یہ پوری دنیا میں پسند کیے جاتے ہیں۔

ان سے بریانی،کباب اور سینڈوچز بھی بنائے جاتے ہیں۔ان کی چند تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

گلاوٹی پسندے

اجزاء۔

بیف پسندے۔

آدھا کلو

دہی۔

آدھا کپ

تیل۔ایک چوتھائی کپ

پسا دھنیا۔

ایک چائے کا چمچ

پسی لال مرچ۔

ایک چائے کا چمچ

کُٹی لال مرچ۔

ایک چائے کا چمچ

نمک۔ایک چائے کا چمچ

پسا پپیتا۔ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ۔

آدھا چائے کا چمچ

بھنا بیسن۔

دو کھانے کے چمچ

تلی اور پسی پیاز۔

دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

پسندوں کو پپیتے کا پیسٹ، نمک، بھنا بیسن، تلی و پسی پیاز، گرم مصالحہ، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا دھنیا، پسی لال مرچ اور کُٹی لال مرچ سے میرینیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

اب کوئلے کا دَم دیں اور تیل گرم کر کے اس میں میرینیٹ کیے ہوئے پسندے ڈال کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ پکائیں،یہاںتک کہ وہ گل جائیں اور فرائی ہو جائیں۔

آخر میں انہیں نکال کر پیاز کے رنگز، ہری مرچ اور پودینے کے پتوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔

سٹیم پسندے

اجزاء۔

پسندے۔1 کلو

خشخاش۔ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)

جاوتری ۔ چائے کا چمچ(پسی ہوئی)

میٹھا سوڈا ۔آدھا چائے کا چمچ

سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ( پسا ہوا)

کالی مرچ۔ایک کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)

املی(چٹنی کے لئے)۔حسب ذائقہ

چھوٹی الائچی۔دو سے تین عدد (پسی ہوئی)

نمک۔ حسب ضرورت

لال مرچ۔حسب ذائقہ (پسی ہوئی)

دہی۔ ایک کپ

ترکیب۔

ایک کپ میں دہی لیں اور اس میں باریک پسا ہوا سفید زیرہ، خشخاش، کالی مرچ، جاوتری، چھوٹی الائچی اورمیٹھا سوڈاملا دیں۔

اس تیار شدہ پیسٹ کو پسندوں پر اچھی طرح لگا دیں اور 15سے 20منٹ لگا رہنے دیں۔

ایک برتن میں ڈال کر اس کو چولہے پر رکھ دیں اور جب پانی ابلنے لگے تو اس پر ایک چھلنی رکھ دیں اور اس چھلنی پر پسندوں کی تہہ لگا دیں اور اس ڈھک دیں۔ 15منٹ بعد چھلنی سے ڈھکنا ہٹا کر ان کو پلٹیں اورپھر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں اس کے بعد پلیٹ میں نکال لیں اور املی کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

اچاری پسندے

اجزاء۔

پسندے۔ ایک کلو

ہری مرچ (موٹی )۔دس سے بارہ عدد

پنج پورن مصالحہ ۔پانچ کھانے کے چمچ

لیموں کا رس یا سرکہ۔ تین کھانے کے چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

لال مرچ (پسی ہوئی)۔ ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر ۔آدھا کلو

پیاز ۔چار عدد (باریک کاٹ لیں)

ہلدی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ

ادرک، لہسن پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

تیل ۔حسب ِضرورت

ترکیب

ہری مرچ میں کٹ لگا کر بیج نکال لیں۔

پنج پورن مصالحہ میں لیموں کا رس یا سرکہ ملا کر مکس کریں۔

اس پیسٹ کو ہری مرچ کے کٹ میں بھر دیں اور رکھ دیں۔

تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر یں۔

اس میں پسندے نمک، کٹی ہوئی مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، ادرک، لہسن پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر مکس کر یں

اور تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں۔

اتنا پکائیں کہ پسندے گل جائیں۔

اس کے بعد اس کو بھون کر اس پر مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں۔

مزیدار اچاری پسندے تیار ہیں۔

گرم گرم نان کے ساتھ سرو کر یں۔

پنیر پسندہ

اجزائے ترکیبی (ٹکیوں کے لیے)۔

پنیر (کاٹج پنیر) کدو کش کردہ۔

1 کپ

سبز مرچیں کٹی ہوئیں۔

1چائے کا چمچ

تازہ پسی ہوئی کالی مرچ۔ 2 کھانے کے چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ۔

ڈبل روٹی کا چورا ۔تہہ جمانے کے لیے

آئل پکانے کے لیے۔حسبِ ذائقہ

پیسٹ نمبر 1:

پیاز کٹے ہوئے۔1کپ

لہسن۔ 5پوتھی

ادرک۔1 ٹکڑا

کاجو۔ دو کھانے کے چمچ

پیسٹ نمبر2:

تیل۔حسبِ ضرورت ڈیپ فرائی کرنے کے لیے

پیاز ۔1 کپ کٹے ہوئے۔

برائے گریوی (شوربہ) :

آئل یا گھی۔ 2 کھانے کے چمچ

سرخ مرچ۔ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی

پنجابی گرم مصالحہ۔ایک چائے کا چمچ

دہی۔1کپ گاڑھی پھینٹی ہوئی

نمک۔ حسبِ ذائقہ۔

گارنش کے لیے

دھنیا۔2 کھانے کے چمچ کٹا ہوا۔

ترکیب برائے ٹکیاں۔

ماسوائے ڈبل روٹی کا چورا اور آئل تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں اور انہیں اچھے سے مکس کریں۔ مکسچر کو 6مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔ ہر ایک حصے کو ہموار گول ٹکی کی شکل دیں۔ اس انداز سے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں کہ ٹکیوں کی تمام اطراف پر اس کی تہہ جم جائے۔ ایک نان اسٹک توا پر آئل گرم کریں۔ اس توے پر ٹکیاں دونوں سائیڈوں پر پکائیں حتیٰ کہ وہ سنہری براؤن رنگت اختیار کر جائیں۔آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں۔ انہیں ایک جانب رکھ دیں۔

ترکیب پیسٹ نمبر 1۔

1کپ پانی کے ہمراہ تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں۔ انہیں15تا20منٹ تک ابالیں۔ پھر اسے ٹھنڈا کریں۔ ایک مکسر میں ایک ہموار پیسٹ میں بلینڈ کریں۔ اس پیسٹ کو ایک جانب رکھ دیں۔

ترکیب پیسٹ2 ۔

ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں۔ آئل میں پیاز ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براؤن رنگت اختیار کر لیں۔ آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں۔

ایک بلینڈر میں ایک ہموار پیسٹ میں بلینڈ کر لیں۔ اس پیسٹ کو ایک جانب رکھ دیں۔

ترکیب گریوی (شوربہ)۔

ایک پین میں آئل گرم کریں۔ آئل میں پیسٹ نمبر1شامل کریں۔

اسے چند منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ پسی ہوئی سرخ مرچ اورپنجابی گرم مصالحہ شامل کرکےمکس کریں۔

مکس کرنے کے بعد دوبارہ چند منٹ تک پکائیں۔

پھر دہی شامل کرکے مکس کریں۔ 5منٹ تک چمچ ہلاتے رہیں۔ پیسٹ نمبر2 شامل کریں اور نمک بھی شامل کریں۔

اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ آئل گریوی (شوربے) سے علیحدہ ہو جائے۔ 1کپ پانی شامل کریں اور ایک اُبالا دلائیں۔

پھر پنیر کی ٹکیاں ایک پلیٹ میں ترتیب دیں۔ گرم گریوی (شوربہ) ٹاپ پر انڈیل دیں۔

دھنیا کے ساتھ گارنش کریں اور گرما گرم پنیر پسندے کھانے کے لیے پیش کریں۔

پسندے بریانی

اجزاء۔

چاول ۔چار پیالی

دہی ۔ڈیڑھ پاؤ

پیاز ۔ایک پاؤ

لہسن پسا۔ آدھ چمچ

بڑی الائچی ۔تین عدد

بادام ۔آدھ پاؤ

نمک۔ حسب ذائقہ

گوشت۔ ایک کلو

دودھ ۔آدھ پاؤ

ادرک پسا۔ ایک پاؤ

کالا زیرہ۔ دو چمچ چھوٹے

زعفران۔ ایک چوتھائی چمچ

ناریل پسا۔ ایک چمچ بڑا

تیل۔ایک پیالی

ترکیب۔

گوشت کے ٹکڑے صاف کر کے پسا ہوا نمک اور ادرک لگا کر رکھ دیں۔ پیاز باریک کاٹ کر دیگچی میں تیل گرم کر کے تل لیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہونے لگے تو اس میں بادام شامل کر کے پانچ منٹ تک بھونیں۔ پھر گوشت کو اس میں بگھار دیں۔ ساتھ دہی بھی شامل کر دیں جب گوشت اچھی طرح بھن جائے تو اس میں پسا ہوا ناریل بھی ملا دیں۔ پھر دو پیالی پانی دیگچی میں ڈال کر گوشت گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو دیگچی سے اتار لیں۔ ایک دوسری دیگچی میں چاول ابلنے کے لئے چڑھا دیں۔ ساتھ ہی اس میں کالا زیرہ اور الائچی بھی شامل کر دیں۔ جب چاول ایک کنی پر آجائیں تو پانی نکال دیں۔ چاول اور قورمہ تہہ بہ تہہ جماتی جائیں اور پھر پسا ہوا زعفران ڈال دیں اور دم کے لئے اوون میں رکھ دیں۔ اگر اوون نہ ہو تو اسے دیگچی کا منہ بند کر کے رکھ دیں۔ اس سے چاول پوری طرح دم پر آجائیں گے۔ مزیدار پسندے بریانی سرو کرنے کے لیے تیار ہے ۔

بیف پسندے کباب

اجزاء۔

پسندے ۔ایک کلو

دہی۔ ایک کپ

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

کباب چینی ۔ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

پیپر یکا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

پپیتا۔ ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)

سفید زیرہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

ثابت دھنیا۔ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)

ترکیب۔

پسندوں میں دہی، لیموں کا رس، کباب چینی، پیپریکا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، پپیتا، سفید زیرہ اور ثابت دھنیا ڈال کر مکس کریں۔ تین سے چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اس کے بعد سیخوں میں پرو کر کوئلے پر سینک لیں۔ سینکتے ہوئے تیل ٹپکاتے جائیں۔اچھی طرح سرخ ہونے پر سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔ مزیدار بیف پسندے کباب تیار ہیں۔سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کر یں۔