چاکلیٹ..... بچے، بڑے ہر کوئی کھانے کو تیار

November 30, 2019

چاکلیٹ میٹھی چیزوں میں سب سے زیاد ہ مقبول ہے۔بچے ہوں یا بڑے سبھی خوب شوق سے چاکلیٹ کھاتے ہیں۔یہ براؤن اور وائٹ دونوں رنگوں میں ہوتی ہے۔ یہ ذہنی دباؤ سے نجات دلاتی ہے اور انسانی موڈ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق ناشتے میں چاکلیٹ کھانے والے افراد دن بھر چاک و چوبند رہتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول میں کمی کر کے مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہےاوربلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں بھی مددگار ہے ۔

ڈارک چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونین نامی مادہ پیدا کرتی ہے جس سے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے۔چاکلیٹ یوں بھی کھائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں اس سے بہت سی مزے مزے کی چیزیں بھی تیار کی جاتی ہیں۔چاکلیٹ شیک، آئسکریم، کیک، براؤنی ،ٹارٹ، پین کیک اور بہت سے پکوان بنائے جاتے ہیں ۔ چاکلیٹ سے بنی چند ڈشز کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

ہوم میڈ چاکلیٹ

اجزاء۔

بسکٹ کرمبز ۔دو کپ

مکھن ۔آدھا کپ

کیریمل مکسچر کے لیے:

کنڈینسڈ ملک ۔ایک ٹِن

بران شوگر۔ تین چوتھائی کپ

مکھن۔ ایک سو گرام

گولڈن سیرپ۔ دو کھانے کے چمچ

چاکلیٹ لئیر کے لیے:

چاکلیٹ۔ ایک کپ (کدوکش کی ہوئی)

کریم ۔آدھا کپ

ترکیب۔

پہلے ایک پیالے میں بسکٹ کرمبز میں مکھن کو ڈال کر اچھی طرح مکس لیں۔

پھر اس کو گریس مولڈ میں ڈال کر اچھی طرح پریس کرکے دس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔

کیریمل مکسچر کے لیے:ایک پین میں کنڈینسڈ ملک، بران شوگر، مکھن اور گولڈن سیرپ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ رنگ تبدیل ہو جائے۔

پھر اس کو بسکٹ لیئر پر ڈال دیں اور پھر اس کو ایک گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔

چاکلیٹ لیئر کے لیے:

ایک پین میں چاکلیٹ اور کریم ڈال کر پکالیں اور چمچ چلاتے رہیں۔

پھر بسکٹ اور کیریمل کی لیئر کے اوپر چاکلیٹ کی لیئر ڈال دیں اور تھوڑی دیر کے لیے اس کو باہر ہی رہنے دیں۔

پھر اس کو تیس سے چالیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔

پھر اس کے پیس بناکر سرو کریں۔

بیکڈ فج ودکریم

اجزاء۔

کو کنگ آئل۔ ساٹھ ملی لیٹر

چینی(پسی ہوئی)۔ ایک سو پچہتر گرام

میدہ (آٹا)۔ پچہتر گرام

انڈے ۔دو عدد

کوکو۔ پچیس گرام

بیکنگ پاؤڈر ۔چائے کا ایک چمچ

نمک ۔چائے کا ایک چوتھائی چمچ

گاڑھی کریم ۔ڈیڑھ پیالی

ونیلا ایسنس۔ چائے کا ایک چمچ

اخروٹ اور کاجو ۔ساٹھ گرام

ترکیب۔

ایک مستطیل ٹرے میں معمولی مقدار میں کوکنگ آئل لگائیں اور آٹا چھڑکیں۔ کوکنگ آئل، چینی، انڈے اور ایسنس کو آپس میں ملا لیں۔میدے میں نمک، کو کو اور بیکنگ پاؤڈر کو ملائیں اور چھان لیں۔ اوون کو پہلے سے گرم کر لیں۔ چھانے ہوئے اجزا ء کو انڈے کے مرکب میں شامل کر یں اور آخر میںآدھا خشک میوہ شامل کر یں۔اس مرکب کو ٹرے میں انڈیلیں اور اس کے اوپر خشک میوہ چھڑک دیں۔اس کو ایک سو اسّی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے تیس منٹ بیک کریں۔بیکڈ چاکلیٹ فج کو اوون سے نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔بیکڈ چاکلیٹ فج ٹھنڈ اہو جائے تو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھینٹی ہوئی کریم اور خشک میوے کے ساتھ پیش کر یں۔

چاکلیٹ سوفلے

اجزاء۔

انڈے۔ چار عدد

چینی ۔چھ اونس

کوکو پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

دودھ۔ ایک کپ

جیلیٹن پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ

پانی۔ حسبِ ضرورت

ونیلا ایسنس ۔آدھا چائے کا چمچ

کریم ۔آٹھ اونس

ترکیب۔

انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ کرلیں۔

اب ایک پین میں انڈوں کی زردی، تین اونس چینی، کوکو پاؤڈر اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

مسلسل چمچ چلاتے رہیں کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔

اب پین کو چولہے سے ہٹا لیں۔

جیلیٹن پاؤڈر کو ایک چوتھائی کپ پانی میں کچھ دیر بھگو کر پین میں شامل کر دیں۔

ساتھ ہی ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں۔

انڈوں کی سفیدی کو تین اونس چینی کے ساتھ اچھی طرح بیٹ کریں۔

ساتھ ہی تازہ کریم بھی شامل کرکے فولڈ کرلیں۔

اب اس آمیزے کو مولڈ میں ڈال کر دو گھنٹے کےلئے فریز کردیں۔

جم جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر فریش کریم سے سجائیں اور پیش کریں۔

چاکلیٹ بریڈ اینڈ بٹرپڈنگ

اجزاء۔

ڈبل روٹی کے سلائس۔ چھ عدد

مکھن ۔ایک پیکٹ

رس بیری جام۔ آدھی پیالی

چاکلیٹ اسپریڈ۔ آدھی پیالی

کوکو پاؤڈر ۔دو کھانے کے چمچ

تازہ دودھ ۔ایک پیالی

انڈے ۔چار عدد (پھینٹے ہوئے)

چینی ۔ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)

فریش کریم۔ ایک پیکٹ

ترکیب۔

پہلے ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر مکھن اور رس بیری جام لگا دیں۔

اب انھیں درمیان سے کاٹ کر بیکنگ ٹرے میں ذرا سی چکنائی لگا کر پھیلا کر رکھ دیں۔

پھر اس پر چاکلیٹ کی تہہ لگائیں۔

کوکو پاؤڈر کو تھوڑے سے پانی میں حل کرکے تازہ دودھ میں شامل کریں۔

اس کے بعد انڈے اور پسی چینی ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں اور شیٹ کے اوپر پھیلا کر ڈالیں۔

اوون کو ایک سو اسی ڈگری پر گرم کر لیں۔

تیار سلائس پندرہ منٹ کے لیے باہر رکھ دیں،تاکہ دودھ اچھی طرح جذب ہو جائے۔

اوون ٹرے میں تھوڑا پانی ڈال کر بیکنگ ڈش رکھیں، خیال رہے کہ پانی اندر نہ جائے۔

جب وہ اوپر سے گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر فریش کریم اور آئس کریم کے ساتھ سرو کریں۔

بلیک فورسٹ آئسکریم رولز

اجزاء۔

انڈے۔ چار عدد

کاسٹر شوگر۔ چار اونس

ونیلا ایسنس ۔ایک چائے کا چمچ

میدہ۔ تین اونس

کوکو پاؤڈر۔ ایک اونس

چینی۔ حسبِ ضرورت (پسی ہوئی)

آئس کریم۔ حسبِ ضرورت

تازہ کریم ۔آٹھ اونس

چاکلیٹ سیرپ۔ آدھا کپ

چیریز ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر کو اچھی طرح پھینٹ لیں، یہاں تک کہ وہ لائٹ اور فلفی ہو جائیں۔

اب اس میں ونیلا ایسنس ڈال کر تھوڑا سا مکس کریں۔

میدہ اور کوکو پاؤڈر کو چھان لیں۔

اب میدے کا چھنا ہوا آمیزا انڈوں کے آمیزے میں ڈال کر آہستہ آہستہ فولڈ کریں۔

اب ایک سوئس رول ٹرے کو گریس کرکے بٹر پیپر لگائیں اور تیار بیٹر ڈال کر دو سو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں دس منٹ بیک کریں۔

اب اسے اوون سے نکال کر ایک کپڑے پر پسی چینی چھڑک کر رول کریں۔

پھر رول کو کھول کر آئس کریم لگائیں اور ایک بار پھر سے رول کرلیں۔

آخر میں اسے تازہ کریم، چاکلیٹ سیرپ اور چیریز سے سجا کر فریز کردیں۔

چاکلیٹ اورنج کپس

اجزاء۔

ڈارک چاکلیٹ ۔آٹھ اونس

کریم چیز۔ آٹھ اونس

چینی ۔آدھا کپ

اورنج ایسنس ۔آدھا چائے کا چمچ

اورنج زیسٹ ۔ایک عدد

کریم۔ ایک کپ

چاکلیٹ۔ گارنش کے لیے ﴿(کدوکش کی ہوئی)

ترکیب۔

ڈارک چاکلیٹ کو ڈبل بوائلر میں پگھلا کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب ایک پیالے میں کریم چیز، پگھلی ہوئی چاکلیٹ، چینی، اورنج ایسنس اور اورنج زیسٹ ڈال کر مکس کریں اور فلفی کرلیں۔

اب کریم کو آہستہ آہستہ ڈال کر فولڈ کرلیں۔

پھر مکسچر کو کپس میں ڈال کر فریج میں دو گھنٹے کے لیے ٹھنڈا کرلیں اور کدوکش چاکلیٹ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

چاکلیٹ گنیچ

اجزاء۔

تازہ کریم ۔ایک کپ

چاکلیٹ۔ ایک کپ (باریک کٹی ہوئی)

ترکیب۔

ایک پین میں کریم ڈال کراُبال لیں اور چولہے سے اتار لیں۔

پھر اسے ایک پیالے میں باریک کٹی ہوئی چاکلیٹ پر ڈال دیں اور کچھ دیر کے لیے ڈھک کر چھوڑدیں تاکہ چاکلیٹ نرم ہوجائے۔

اب اسے چمچ کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ وہ یکجاں ہوجائے اور کمرے کے درجے حرارت پر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔