راک اور رومن رینز کے درمیان فائٹ کا امکان

January 22, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ریسلر دی راک اور رومن رینز کے مداح موجود ہیں۔ یہ دونوں ریسلرز ماضی میں فلم میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اب اطلاعات ہیں کہ فلمی پردے کے بعد مداح ان دونوں ریسلرز کو ایک دوسرے کے مخالف ریسلنگ رنگ میں ایکشن میں دیکھ پائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا39 میں ڈوین جانسن (دی راک) اور رومن رینز کے درمیان میچ ہونے کا امکان ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران رومن رینز بھی راک سے فائٹ کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مداحوں کی دلچسپی اور پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اس ریسلنگ میچ کے امکانات بہت حد تک بڑھ گئے ہیں۔