پاکستان، مرگی سے بچاؤ کیلئے 'برین پیس میکر ڈیوائس لگانے کا آغاز

February 20, 2021

پاکستان میں مرگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے برین پیس میکر کی ڈیوائس لگانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

لاہور کے نجی اسپتال میں ماہر اسپائن ڈاکٹر آصف بشیر نے پشاور اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں کو برین پیس میکر ڈیوائس لگا کر ملک میں اس طریقہ علاج کی ابتدا کر دی ہے۔

ڈاکٹر آصف کے مطابق سوا گھنٹے کے آپریشن کے دوران برین پیس میکر ڈیوائس مریض کے جسم میں نصب کی جاتی ہے جبکہ پیس میکر کی بیٹری 5 سے 6 سال بعد تبدیل کی جاتی ہے ۔

یہ ڈیوائس مرگی کے ان مریضوں کو لگائی جاتی ہے جنہیں ادویات سے بھی افاقہ نہیں ہوتا ۔

ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ امریکا میں 20 سال سے یہ آپریشن ہو رہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سرجیکل آلات پر ڈیوٹی ختم کرے تاکہ ملک میں آپریشن کی لاگت کم ہو سکے۔