میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، سیکڑوں افراد گرفتار

March 02, 2021

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کا احتجاج آج بھی جاری رہا، مظاہرین کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن میں ہلاک افراد کی تعداد 21 ہوگئی، ایک ماہ کے دوران چھ صحافیوں سمیت سیکڑوں افراد گرفتار کر لیے گئے۔

ینگون سمیت مختلف شہروں میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرتے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، مظاہرین نے پولیس سے بچنے کے لیے گلیوں اور راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔

یکم فروری کے بعد سے فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج میں 20 سے زائد مظاہرین اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

دوسری طرف آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے میانمار فوج سے ویڈیو کال میں جمہوریت کی بحالی اور آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔