ورزش کورونا وائرس سے بچاؤ میں مددگار ثابت، امریکی تحقیق

April 16, 2021

نئی امریکی تحقیق کے مطابق باقاعدہ ورزش کرنا کورونا وائرس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

امریکی تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر متحرک نہ رہنے والے افراد میں کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کرنےوالے سائنسدانوں نے تجویز دی ہے کہ جسمانی سرگرمی کو فروغ دینے کی کوششوں کو عوامی صحت کے اداروں کی طرف سے ترجیح دی جائے اور اسے معمول کی طبی نگہداشت میں شامل کیا جائے۔