حکومت عوام کو ماہ مقدس میں ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ،کیو ڈبلیو پی

April 17, 2021

کوئٹہ(پ ر)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سمیع خان لونی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ماہ رمضان میں عوام کو سستا بازار اور ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے حکومتی کارکردگی صفر ہے مہنگائی اور غربت کی وجہ سے عوام کو دووقت کی روٹی میسر نہیں۔ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین روزے گزرنے کے باجو د عوام کو اب تک ریلیف فراہم نہیں کی گئی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ٹوئٹ اور اخبارات کے ذریعے سستے بازار لگانے کا فیصلہ کیا تھامگر کئی دن گزرنے کے باجود اب تک کوئٹہ سمیت صوبے کے کسی بھی ضلعے میں سستے بازار کے انعقاد کو یقینی نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے غریب عوام گراں فروشوں کے رحم وکرم پر ہیں اور مہنگے داموں اشیائےخوردونوش کا سامان لے رہے ہیں حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں حکومت فوری طوپر سستے بازاروں کا انعقا د کرے اور عوام کر رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کی جائے۔