پہیلیاں

June 05, 2021

ڈال کے اوپر چڑیا آئے

یہ چڑیا دانہ کب کھائے

پر پھیلائے اڑتی جائے

دائیں، بائیں مڑتی جائے

ایک چیز ہے بڑی انمول

نہ وہ چپٹی ، نہ ہی گول

پردے کے پیچھے رہتی ہے

سب کچھ دیکھو وہ کہتی ہے

جواب:۔ 1۔بیڈمنٹن کی چڑیا 2 ۔آنکھ