وقف املاک ایکٹ کو ہر سطح پر واپس لیا جائے ، علماء

June 13, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سبزہ زار کے زیر اہتمام دارالعلوم مدنیہ رسول پارک میں مولانا محب النبی کی صدارت میں کنونشن ہوا، جس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمدرضوان نفیس ، مولانا قاری جمیل الرحمان اختر ، حافظ نصیر احمد احرار،حاجی محمد شفیق احمد نے خطاب کیا۔ کنونشن میں مولانا عبد النعیم، مولاناجمیل الرحمن راجڑ ، قاری شبیراحمد ،مولانا عبدالعزیز، مولانا مفتی محمد عثمان،قاری فضل الرحمان، مو لانا قاری محمد ادریس، مولانا محمد عثمان رمضان، مولانا عبد الشکور یوسف، مولانا ظہیر احمد قمر، مولانا محمد عابد،رانا منظور منج،مولانا قاری محمد انتظار احمد،مولانا نظام الدین اشرفی ، قاری محمد زاہد ، قاری محمد اسماعیل، قاری محمد سعد ، قاری محمد عابد، مولانا اکرام الحق ، مفتی محمد وقاص احمد اعوان ، قاری عبدالسلام ، مفتی محمد خالد ، قاری محمد طفیل ، قاری مقصود احمد ، مفتی محمد عثمان ، مولانا حفظ الرحمان ، ڈاکٹر محمد نوید ، قاری محمد داود ، حکیم عبدالغفار ثاقب ، حاجی محمد الیاس ، محمد وکیل وٹو ، مولانا شہزاد احمد ، مولانا قاسم مہربان سمیت کثیر تعداد میں علماءنے شرکت کی۔ مقررین نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے حوالے سے عالمی سطح پر یورپی یونین کی قرار داد کی مذمت کی اور اسے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے کرکہا کہ عقیدہ ختم نبوت پاکستانی قوم کی نظر میں انتہائی حساس نوعیت کا مسئلہ ہے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے عالمی سطح پر پاکستانی قوم کی نمائندگی کریں ۔علماءنے اپنے خطاب میں کہا کہ وقف املاک ایکٹ کو ہر سطح پر واپس لیا جائے اور تنظیمات مدارس دینیہ کی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے اس کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ کنونشن میں علماءکرام سے اپیل کی گئی کہ وہ خطبات جمعہ میں ختم نبوت او رناموس رسالت کے حوالے سے عالمی سازشوں پر سے پردہ اٹھائیں اور عوامی بیداری کی مہم چلائیں۔اس موقعہ پر صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیاگیا اور ایک متفقہ قراداد کے ذریعے صفدرآباد کے گاو ں نواں کوٹ المعروف پھائے والی کے واقعہ کانوٹس لیں۔