مؤثر ریگولیشن عالمی سطح پر کیپٹل مارکیٹس کیلئے طاقتور ٹول ہے، لوسی وِنسکیل

July 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مؤثر ریگولیشن ، عالمی سطح پر کیپٹل مارکیٹس اور فنانشل سسٹمزمیں عوامی مفاد کے لیے ایک طاقتور اور مثبت ٹول ہے،ریگولیشن یقینی طور پر خطرات کے بندوبست کا طریقہ کار ہے، دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) ریگولیٹری بورڈ کی چیئر لوسی وِنسکیل نے کہا ہے کہ عالمی وبا کے رد عمل میں اے سی سی اے نے تیزی سے کام کیا تاکہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی یقینی بنا سکے اور عوامی مفاد کا تحفظ کر سکے انہوں نے کہا کہ 2020ء میں ریگولیٹری سرگرمیوں کے بارے میں دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کا جائزہ شائع ہو گیا ہے جس میں قابلیت اور امتحانات، اے سی سی اے کے نافذالعمل پروفیشنل ڈیویلپمنٹ فریم ورک کی بہتری، ارکان کی لائسنسنگ، مانیٹرنگ ورک اور ارکان کی شکایات پر تحقیقات اور ڈسپلن، الحاق،اسٹوڈنٹس و ادارے شامل ہیں۔رپورٹ میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اے سی سی اے کے ریگولیٹری انتظامات کی عمومی طور پر نگرانی کرنے والا خودمختار ریگولیٹری بورڈ اِن انتظامات کی مضبوطی ، شفافیت، تناسب یقینی بنانے اور عوامی مفاد کے لیے اے سی سی اے کی ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس بارے میں ریگولیٹری بورڈ کی چیئر لوسی وِنسکیل کہتی ہیں تمام دیگر اداروں کی طرح اے سی سی اے نے بھی وبا کے باعث لگنے والی پابندیوں کی پوری قوت کو محسوس کیا۔ غیر حیران کن طور پراے سی سی اے کی ریگولیٹری سرگرمیاں، امتحانات سے اداروں کی مانیٹرنگ تک اور شکایات نمٹانے سے لے کر سی پی ڈی کی تعمیل اور مانیٹرنگ تک اثر انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہےلیکن اے سی سی اے نے جہاں تک ممکن ہوخطرات کم کرنے کی غرض سے کام کرنے کے نئے طریقے وضع کیے ہیں۔