سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن: صحت و تعلیم کی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

September 06, 2021

شہدداکوٹ (نامہ نگار) سندھ گریجوایٹس ایسوسی ایشن (سگا) شہدادکوٹ کا اجلاس صدر سرجن ڈاکٹر عبدالستار ودھو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروں اور کاروباری کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔سگا کے پلیٹ فارم سے صحت،تعلیمی اوردیگر سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ بی ایم سی کے دو ارکان صنم جونیجو اور عبدالوحید بھٹی وکیل سے صدر ڈاکٹر عبدالستار ودھو نے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔اجلاس کی کاروائی جنرل سکریٹری پروفیسر فداحسین جونیجو نے چلائی۔تمام عہدیدارو ن نے کہا کہ سگا نے ماضی میں بالخصوص صحت کے میدان میں بھرپور کوششیں کی ہیں انشاء اللہ نومنتخب عہدیداران خدمات کو وسیع پئمانے پر پھیلائیں گے۔اس موقع پر صدر ڈاکٹر عبدالستار ودھو نے کہا ہے کہ ہم نے لوگوں کی خدمت کرنے کے جذبے سے یہ عہدے قبول کئے ہیں انشاء اللہ دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ سگا کے ذمہ داران کے مشورے سے تنظیم کا باضابطہ دفتر قائم کیا گیا ہے تاکہ تنظیمی امور چلانے اور رابطوں کو فعال بنایا جا سکے۔جبکہ اس میں تمام ضروری سہولتوں کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔مالی امور چلانے کیلئے بنک میں اکاؤنٹ کھولا جائیگا۔سگا کے پلیٹ فارم سے خدمات کو وسیع کرنے کیلئے عام و تاحیات ممبرشپ شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت۔تعلیم۔فلاحی کاموں اور مالی امور چلانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ دسمبر2021تک کی تنظیمی منصوبہ بندی اورمختلف پروگراموں کی منظوری دی گئی۔