فحش فلموں کے کیس میں گرفتار راج کندرا ضمانت پر رہا

September 20, 2021

فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین اور راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے شلپا شیٹی کے شوہر کی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے راج کندرا کو 50 ہزار بھارتی روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

راج کندرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں راج کندرا یا ریان ملوث نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی چارج شیٹ میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ راج کندرا پلیٹ فارم پر مواد اپلوڈ کیا کرتے تھے۔

دوسری جانب پروسیکیوشن نے اس ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے شواہد میں ٹیمرنگ ہوسکتی ہے۔