اسلام مخالف قانون سازی سے ملک میں انتشار جنم لے رہا ہے، علماء

September 21, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے تحت مرکز اہلسنت پر عظیم الشان تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس میں علماء کرام،ثناء خواں اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،انجینئراور دانشوروں نے بڑی تعدا میں شرکت کی،مقررین نے کہا کہ اسلام مخالف قانون سازی سے ملک میں انتشار جنم لے رہا ہے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے،اعلیٰ عدلیہ،آرمی چیف، اسلامی نظریاتی کونسل فوری نوٹس لیں، اسلامہ جمہوریہ پاکستان میں اسلام کے خلاف بل لائے جارہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت ہر سال 7ستمبر کو سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت ﷺ منانے کا اعلان کرے، تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام ظلم وجبر کی مذمت کرتا ہے کسی غیر مسلم کو جبری مسلمان بنانے کا بہانہ بناکر اسلام مخالف بل کی مخالفت کرتے ہیں،تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔