وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ

September 24, 2021

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا اسقبال کیا۔