سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

September 28, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج چیئر مین ا یف پی ایس سی کیپٹن ( ر) زاہد سعید کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس تین دن جاری رہیگا۔ اجلاس میں مختلف سروس گروپوں اور ایکس کیڈر افسروں کو گریڈ19سے 20اور 20 سے 21میں ترقی کیلئے سفارشات کی منظوری دی جا ئیگی ۔ ترقیوں کی حتمی منظوری وزیر اعظم دینگے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کا یجنڈا جاری کردیا ہے۔ آج کے اجلاس میں ترقی کے جن کیسز پر غور کیا جا ئیگا ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ20کے افسروں کے پینل میں 41اور گریڈ 19 کے پینل میں 51افسر شامل ہیں ۔ سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ20 کے 39اور گر یڈ19 کے 88افسر پینل میں شامل ہیں۔ پا کستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے گریڈبیس کے23اور گریڈانیس کے30افسر پینل میں ہیں ۔ پوسٹل گروپ کے گریڈ بیس کے پانچ اور گریڈ انیس کے گیارہ افسر پینل میں شامل ہیں۔ فارن سروس کے گریڈ 20کے بیس اور گریڈ انیس کے 30افسر ‘ پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ بیس کے 15اور انیس کے 43افسر ‘ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ بیس کے30اور انیس کے41افسر پینل میں شامل ہیں ۔دیگر افسروں کے ترقی کے کیسز بدھ اور جمعرات کو زیر غور آئینگے۔