ٹیکس وصولیوں کیلئے بینکوں کی برانچیں آج رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرکاری وصولیوں/ ڈیوٹیوں/ ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کےلیے بینکوں کی برانچیں15اکتوبر2021ء کو کھلی رہیں گی سرکاری وصولیوں/ ڈیوٹیوں/ ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 15اکتوبر 2021جمعہ کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں رات 8:00بجے تک کھلی رہیں گی اور اسی مقصد سے نفٹ کے ذریعے شام6.00بجے ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لہٰذا، تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ15اکتوبر2021ء جمعہ کو اپنی متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھیں جو نفٹ کی جانب سے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔