سنٹرل جیل پشاورمیں عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں پروقارتقریب

October 16, 2021

پشاور(جنگ نیوز)سرور کائنات حضرت محمد ؐ کی یوم ولادت کے سلسلے میں عید میلادانبیؐکی ایک پروقار تقریب کا انعقاد سنٹرل جیل پشاور میں منعقد ہوا جس میںحضور ﷺ کی زندگی اور تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی جبکہ اس موقع پر نعت خوانی اور تقریری مقابلے بھی ہوئے۔ تقریب سے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور مقصود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بحیثیت مسلمان اس پر مکمل کاربند رہتے ہوئے ہم دنیا اور آخرت میںکامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو جیل کے اندر اسلامی تعلیمات کی درس دی جاتی ہے جبکہ مزیدقیدیوں کو دینی تعلیمات کو سکھانے کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے تا کہ قیدیوں کی اصلاح ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ اس قسم کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے اس کا مقصد لوگوں کو دکھانا ہے کہ جیلوں میں بھی حضور ﷺ کی زندگی اور ان کی تعلیمات پڑھائے جا تے ہیںتا کہ ان قیدیوں کی سزا جب مکمل ہو جائے اور وہ رہاہو ں تو پھر کسی قسم جرم کا ارتکاب دوبارہ نہ کریںاور وہ مفید شہری بن کر ملک و قوم کے کام آ سکیں۔ واضح رہے اس رنگ و نور کی روح پرور محفل نے حاضرین کی دلوں پر بے حد اثرکیا۔