• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ٹیسٹ: پاکستان پھر شکست کے قریب، 62رنز پر 5وکٹ

Pakistan In Trouble Scores 62 For 5 Wicket At Dubai Test

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز 317 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 62 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

اس وقت میچ میں رات کے کھانے کا وقفہ ہے اور گرین شرٹس کی جانب سے کپتان سرفراز احمد 7 اور اسد شفیق 4 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دبئی ٹیسٹ: پاکستان کوجیت کے لئے 317 رنز کا ہدف

ٹیم کو ابھی سیریز برابر کرنے کے لیے اور میچ جیتنے کے لیے مزید 255 رنز درکار ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 3 جبکہ گیماگے اور پردیپ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے۔

اس سے قبل چوتھے روز کے آغاز پر لنکن ٹیم 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 317 رنز ہدف ملا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگ کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: دبئی ٹیسٹ کا تیسرا روز، سری لنکا 5 وکٹ پر 34 رنز

36 کے مجموعی رنز اسکور پر اظہر علی 17 رنز بنا پردیپ کا شکار بنے، 49 پر تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری، 52 پر شان مسعود21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اور 52 کے ہی اسکور پر بابر اعظم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

تازہ ترین